کانگو،23ڈسمبر(ایجنسی) عوامی جمہوریہ کانگو میں شروع ہونے والے تازہ مظاہروں کے دوران رواں ہفتے میں ہلاک شدگان کی تعداد چالیس ہو گئی ہے۔ صدر جوزف کابیلا کی طرف سے دفتر نہ چھوڑنے کے اعلان پر شروع ہونے والی بحرانی صورتحال کو کنٹرول کرنے کی خاطر
460 افراد گرفتار بھی کیے جا چکے ہیں۔ ادھر بین الاقوامی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی برادری نے فوری مداخلت نہ کی تو کانگو ایک مرتبہ پھر خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے۔ ایک ملکی عدالت نے کہا ہے کہ صدر جوزف کابیلا آئندہ صدارتی الیکشن تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں، جو اب تاخیر کے بعد سن 2018 میں منعقد ہو سکیں گے۔